ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑاکٹ صفائی کرمچاریوں کوہیلتھ کا رڈ دینا ناگزیر :پرمیشور

کنڑاکٹ صفائی کرمچاریوں کوہیلتھ کا رڈ دینا ناگزیر :پرمیشور

Sat, 02 Feb 2019 12:51:33    S.O. News Service

بنگلورو2  فروری (ایس او نیوز)مستقل ملازمین کو دےئے جارہے ہیلتھ کارڈ اور دیگر سرکاری سہولتیں کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے صفائی کرمچاریوں کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ باتیں نائب وزیر اعلیٰ وشہری ترقیات کے وزیر جی پرمیشو ر نے کہیں ۔

سداشیو نگر کے بی ڈی اے کوارٹرس میں کنٹراکٹ صفائی کرمچاریوں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بروز جمعہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے پرمیشور نے کہا کہ اجلاس کے دوران بہت ساری باتیں ہوئیں ۔ کنٹراکٹ صفائی کرمچاری جن مسائل سے دوچار ہیں ان مسائل کو اجلاس میں پیش کیا گیا ۔ خصوصی طور پر سرکاری تعطیلات فراہم کرنا، حاملہ خواتین کو اجرت کے ساتھ چھٹیاں دینے اور 250مزدوروں کو ان کی ملازمت مستقل کرنے سمیت کئی مسائل پیش کئے گئے ۔ ان تمام مسائل پر غور کرنے کا تیقن دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت پیش نظر رکھتے ہوئے ان میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے ۔ اس ضمن میں اقدام کرنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کے نام پر بے شمار سنگھ اور تنظیمیں سر اٹھا ئے ہوئے ہیں ۔ ان تنظیموں کی وجہ سے بی بی ایم پی انتظامیہ کو تکلیف کاسامنا ہے ۔ صفائی کرمچاریوں کے تمام مسائل کی نمائندگی کرنے والے ایک یا دو تنظیموں کی رائے لی جائے گی اور مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔


Share: